ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق يہ حملہ سنيچر کي رات ہوا ـ امريکہ کے ڈرون طياروں نے ميزائل فائر کئے جس کے نتيجے ميں انچاس افراد ہلاک اور ستر زخمي ہو گئےـيہ حملے قوقني بيليس شہر کے مضافاتي علاقوں پر ہوئے جس کے نتيجے ميں علاقے ميں رہنے والوں ميں خوف و ہراس پھيل گيا ہےـ
واشنگٹن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ڈرون حملوں ميں دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہيں جبکہ ان حملوں ميں اکثر و بيشتر عام شہري مارے جا رہے ہيں ـ صوماليہ، افغانستان، پاکستان، عراق، ليبيا، يمن اور عراق وہ چھے ممالک ہيں جہاں امريکہ ڈرون حملے کر رہا ہے...........
/169